صحت

چاکلیٹ کھانے کے بعد دوڑ لگائیں ورنہ موٹے ہو جائیں گے

ویب ڈیسک: اگرآپ چاکلیٹ کھانے کے شوقین ہیں تو ایسا کرنے کے بعد چہل قدمی کریں یا پھر دوڑ لگائیں ورنہ آپ موٹے ہو جائیں گے.
ایک حالیہ تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ کن چیزوں کو کھانے کے بعد آپ کو صحت مند رہنے کے لیے کتنی ورزش کرنی پڑے گی، ان چیزوں میں چاکلیٹ بھی شامل ہے.
برطانیہ کی لاؤ بورؤ یونیوورسٹی میں ایک مطالعے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک چھوٹی چاکلیٹ بار میں 229 کیلوریز ہوتی ہیں، اس چھوٹی چاکلیٹ کو کھانے کے بعد انسان کو 42 منٹ چہل قدمی یا 22 منٹ کی دوڑ لگانا ضروری ہے۔
اس تحقیق کے بعد جو لوگ چاکلیٹ کھاتے ہیں انہیں یہ بات لازمی دماغ میں رکھنی ہوگی کہ چاکلیٹ کھانے کے بعد آپ کو کتنی ورزش کرنا ضروری ہو گی۔
اگر ہم روزانہ کی کیلوریز کو ورزش کر کے نہیں جلائیں گے تو یہ جسم میں جمع ہوتی رہتی ہیں جو بعد ازاں موٹاپے جیسی خطرناک بیماری بن جاتی ہے جس سے چھٹکارا حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا۔

Leave a Reply

Back to top button