تازہ تریندیسی ٹوٹکےصحت

چنبیلی کا تیل: جلد ملائم بنائے اور پرسکون نیند لائے

روغن چنبیلی میں انتہائی عمدہ خوشبو ہونے کیساتھ کیساتھ اس میں صحت کے حوالے سے بھی بے شمار فائدے پائے جاتے ہیں۔ جیسمین آئل کے اجزاء جیسے بینزوئک ایسڈ، بینزائل بینزوایٹ اسے جراثیم کُش، انٹی فنگس، انٹی وائرل خصوصیات کا حامل بناتے ہیں۔

چنبیلی کو یاسمین، سمن، ملکہئ شب جبکہ سندھی زبان موتیا کہا جاتا ہے۔ اس خوبصورت مظہرِ فطرت کی دنیا میں کئی اقسام پائی جاتی ہیں۔ زیادہ تر جھاڑیوں، پودوں اور بیلوں کی شکل میں ملتی ہیں۔ اس کی کم و بیش ہر قسم نہایت ہی خوشبودار پھولوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ عموماً ہم چنبیلی کو سفید رنگ کے پھول کی حیثیت سے جانتے ہیں لیکن اس کی بعض اقسام کے پھول زرد ہوتے ہیں۔ نباتات کی دنیا میں چنبیلی کا تعلق زیتون کے خاندان سے ہے۔ یہ پاکستان کا قومی پھول بھی ہے، چنبیلی کے پھول کی خوشبو اندھیرا ہونے کے بعد اپنے عروج پر ہوتی ہے، خاص طور پر ان دنوں میں جب چاند پورا ہو۔

چنبیلی کے تیل کے فوائد
روغن چنبیلی میں انتہائی عمدہ خوشبو ہونے کیساتھ کیساتھ اس میں صحت کے حوالے سے بھی بے شمار فائدے پائے جاتے ہیں۔ جیسمین آئل کے اجزاء جیسے بینزوئک ایسڈ، بینزائل بینزوایٹ اسے جراثیم کُش، انٹی فنگس، انٹی وائرل خصوصیات کا حامل بناتے ہیں۔ یہاں ہم اس کے کچھ اہم فوائد بیان کرتے ہیں۔

جلد کو ملائم بنائے
چنبیلی کا تیل بدن پر مالش کرنے سے جلد کو ملائم بناتا ہے۔ خاص طور پر خشک، ٹوٹنے والی، یا پانی کی کمی سے متاثرہ جلد کے علاج کیلئے اس کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔ لیکن جلد پر پھٹے یا کھلے زخموں پر استعمال کرنے کے کچھ سائیڈ ایفیکٹس بھی سامنے آسکتے ہیں کیونکہ یہ الرجی یا جلن کا سبب بن سکتا ہے۔

سردرد سے نجات دلائے
سر درد کی صورت میں اسپغول سر کہ میں رگڑ کر چنبیلی کا تیل ملا کر پیشانی پر لیپ کرنے سے فائدہ ہو تاہے۔ اگر چنبیلی کے تیل کے بجائے بادام کا تیل ملا کر پیا جائے تو سر بھی درد میں آفاقہ ہوتا ہے۔

پُرسکون کا نیند لائے
چنبیلی کی خاصیت ہے کہ یہ ہمارے جسم کو پُرسکون کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ پاؤں دھونے اور ان پر تیل کا مساج کرنے سے ہمارے جسم سے زہریلے مواد نکل جاتے ہیں اور ہم اپنے آپ کو ہلکا پھلکا محسوس کرتے ہیں۔ لہذا رات کو روغن چنبیلی میں لیونڈرآئل اور میگنیشیم آئل ملا کر یہ تیل پاؤں پر لگا کر سونے سے جسم میں موجود زہریلے اور فاسد مادے نکل جائیں گے اور آپ کو پُرسکون نیندآئے گی۔ یہ تیل تیار کرنے کیلئے آپ نے چار اونس میگنیشیم کا تیل، 10قطرے لیونڈر آئل یعنی نیاز بوکا تیل اور 10قطرے چنبیلی کا تیل شامل کرنا ہے، ان تمام اجزاء کو ایک بوتل میں ڈال کر ہلا لیں اور رات کو سونے سے قبل پاؤں پر لگائیں۔

1 2اگلا صفحہ

Leave a Reply

Back to top button