جرم کہانی

چوتھا ٹی 20 میچ،جعلی ٹکٹ فروخت کرنیوالے 2 ملزم گرفتار

پاکستان انگلینڈ کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کے جعلی ٹکٹ فروخت ہونے لگے ، نیشنل سٹیڈیم کے باہر اور گلشن اقبال بلاک 17 سے جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سدیس رضا اور مشتاق احمد کے نام سے کرلی گئی، ملزم سدیس رضا سے 19اور مشتاق احمد سے 13 جعلی ٹکٹ برآمد ہوئے ہیں، پولیس کا کہناہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کا حکم دے دیا گیاجبکہ جعلی ٹکٹس خریدنے والے شہریوں کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button