بین الاقوامی

بھارت میں اے ٹی ایم چور دیوار میں پھنس کر گرفتار

ممبئی : بھارتی شہر چنئی میں اے ٹی ایم چور کر لینے کے دینے پڑگئے. بتایا گیا ہے کہ چور اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کے چکر میں خود پھنس گیا۔ 28 سالہ موپیندرا رائے نامی ملزم نے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کیلئے مشین اور اس کے عقب میں موجود دیوار توڑی لیکن بعد میں وہ مشین اور دیوار کے بیچ پھنس گیا اور ہاتھ پاوں مارنے کے باوجود وہ نکلنے میں ناکام رہا.
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نشے میں دھت تھا جب کہ اس نے پتھروں سے دیوار توڑی، آس پاس کے لوگوں کو اے ٹی ایم سے غیر معمولی آواز آئی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو خبر دی۔
پولیس نے ملزم کو مشین میں پھنسا دیکھا جس کے بعد انہوں نے اسے نکال کر گرفتار کرلیا۔

Leave a Reply

Back to top button