تازہ تریندنیا

کویت کی آبادی کتنے فیصد کروڑ پتی ہے ؟ جانیئے تفصیلات

(ڈبلیو او ایس ) نے آبادی کے لحاظ سے کروڑ پتی شہریوں والے ممالک کی فہرست جاری کردی۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق (ڈبلیواو ایس) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’کروڑ پتی شہریوں کی تعداد کے حوالے سے کویت پوری دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ کویت کی 15 فیصد آبادی کروڑپتیوں پر مشتمل ہے۔‘
ڈبلیو او ایس کا کہنا ہے کہ عرب دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی شہری کویت کے بعد قطر میں ہیں۔ اس کی تین فیصد آبادی کروڑ پتیوں پر مشتمل ہے۔ عالمی سطح پر اس حوالے سے قطر کا نمبر 22 واں ہے۔
ڈبلیو او ایس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’دنیا بھر میں سب سے زیادہ کروڑ پتی آبادی کے حوالے سے سوئٹزرلینڈ میں ہیں جس کی 15.5فیصد آبادی کروڑ پتیوں پر مشتمل ہے۔ اس حوالے سے ہانگ کانگ 15.3 فیصد آبادی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔‘
رپورٹ کے مطابق سنگاپور 12.7 فیصد کروڑ پتیوں کے ساتھ چوتھے اور آسٹریلیا 10 فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button