خواتینمزیدار پکوان

چکن تندوری برگر

اجزاء:
برگر چار عدد
(چکن آدھا کلو (بون لیس
چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
(لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
زردے کا رنگ ایک چٹکی
مسٹرڈ پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
(زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا
تیل تلنے کے لیے
مایونیز ایک کھانے کا چمچ
چلی گارلک سوس دو کھانے کے چمچ
سلاد پتے حسب ضرورت
کھیرا حسب ضرورت
ٹماٹر حسب ضرورت
ترکیب:
چکن پر چاٹ مصالحہ، پسی لال مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، لیموں کا رس، زردے کا رنگ، مسٹرڈ پیسٹ اور زیرہ لگا کر ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔ اب تیل گرم کرکے چکن فرائی کر لیں۔ اب برگر درمیان سے کاٹ کر ہلکا سا سینک لیں۔ اب اس پر مایونیز اور چلی گارلک سوس لگا کر چکن پیس رکھیں۔ پھر اس پر سلاد پتہ، کھیرا اور ٹماٹر کاٹ کر رکھ دیں۔ آخر میں برگر کا دوسرا ٹکڑا رکھ کر سرو کریں۔

Leave a Reply

Back to top button