خبریں

چھوٹی بہن کو چاقو کے 189وار کر کے قتل کرنے والی لڑکی کو 13سال قید کی سزا

ویب ڈیسک: چھوٹی بہن کو چاقو کے 189 وار کر کے قتل کرنے والی روسی لڑکی کو 13سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
برطانوی اخبار”ڈیلی میل“ کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ ایلزا ویٹا ڈبروفینا نے 2016ء میں حسد کے باعث اپنی 17سالہ ماڈل بہن سٹیفنیا کو چاقو کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
ایلزویٹا اپنی بہن سٹینفیا کی خوبصورتی کے باعث اس سے حسد کرتی تھی۔ اس نے چھوٹی بہن کے نازک حصوں سمیت اس کے جسم پر چاقو کے کل 189وار کئے، اس کا دایاں کان کاٹ ڈالا اور آنکھیں نکال دیں جس سے سٹیفنیا کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی تھیں۔
ایلزا ویٹا ڈبروفینا کے خلاف سینٹ پیٹزبرگ کی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا جہاں گزشتہ دنوں اسے مجرم قرار دیتے ہوئے 13سال قید کی سزا سنائی گئی۔

Leave a Reply

Back to top button