تازہ تریندنیا

اسرائیل نے غزہ کو بجلی، ایندھن، اشیاء کی سپلائی روک دی

حماس کی جانب سے جوابی حملہ کرنے کے بعد اسرائیل نے غزہ کو بجلی، ایندھن اور اشیاء کی سپلائی روک دی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں کثیر المنزلہ عمارت پر بمباری کی ہے جس سے عمارت زمین بوس ہو گئی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق بلند عمارتوں میں حماس کے اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور غزہ میں رات بھر کے دوران حماس کے 400 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے جنوب میں 6 مقامات پر حماس کے عسکریت پسندوں سے جھڑپیں جاری ہیں۔

دوسری جانب میڈیا کی رپورٹس کے اعداد و شمار کے مطابق 750 اسرائیلی لاپتہ ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حماس نے جوابی ایکشن کرتے ہوئے عرب اسرائیلی جنگ کی پچاسویں سالگرہ پر علی الصبح پہلی بار غزہ سے بیک وقت بری، بحری اور فضائی کارروائی کی تھی۔

حماس نے اسرائیل کے جنوبی شہروں میں فوجی اڈوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا جس میں فوجیوں سمیت 290 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور 1 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ’آپریشن الاقصیٰ طوفان‘ کے تحت فلسطینی مجاہدین کی بڑی تعداد غزہ کی سرحد پر موجود باڑ ہٹاتے ہوئے زمینی راستے سے اسرائیل کے شہر اشکلون سمیت جنوبی شہروں میں داخل ہوئی جبکہ سمندری راستے اور پیراگلائیڈرز کی مدد سے بھی متعدد حماس ارکان نے حملہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button