تازہ ترینسیاسیات

شہباز گل کیخلاف غداری کی دفعات کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو بنی گالا کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ غداری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

یاد رہے کہ شہباز گل نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی پر پاک فوج میں بغاوت کی نفرت اور فتنہ انگیز باتیں کی تھیں۔ اس کے علاوہ شہباز گل پر الزام ہے کہ وہ صحافیوں کو بھی گالم گلوچ اور برا بھلا کہتے رہے ہیں، شہباز گل نے بیوروکریٹس کے خلاف بھی دھمکی آمیز باتیں کیں جبکہ سیاستدانوں کے خلاف نازبیا باتیں اور ذاتی حملے کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button