تازہ ترینسیاسیات

پارٹی کا جانشین کون ہو گا ؟ عمران خان نے سب بتا دیا

عمران خان کے بعد پارٹی کا جانشین کون ہو گا ؟ عمران خان نے سب بتا دیا

زمان پارک لاہور میں عمران خان نے صحافیوں اور وکلاء سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر گفتگو بھی کی۔
ان کا کہنا تھاکہ مجھے نااہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے، مراد سعید مستقبل کا لیڈر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج سے کوئی لڑائی نہیں یہ فوج میری ہے، جلد وقت تبدیل ہو نے والا ہے اور آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائز دوں گا، موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں۔

پارٹی چھوڑنے والوں سے متعلق عمران خان کا کہنا تھاکہ جو چھوڑ کر جا رہے ہیں کچھ مجبور اور کچھ بے نقاب ہوئے، پارٹی کے لیے نوجوان بہترین سرمایہ ہیں اور ٹکٹ ان کا حق ہےجبکہ صدر مملکت عارف علوی آئین کے مطابق کام کر یں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی، مجھے گرفتار، نااہل اور قتل کرنے تک کی پلاننگ ہو چکی ہے، آج بھی ریفرنڈم کروا کر دیکھ لیں نتیجہ سامنے آجائے گا، حلف دیتا ہوں تشدد اور توڑ پھوڑ کا کبھی نہیں کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button