تازہ تریندیسی ٹوٹکےصحت

چیا سیڈ دل کی صحت کیساتھ جسمانی طاقت کا خزانہ

ماہرینِ غذائیت چیا سیڈ کو ایک بھرپور کھانا قرار دیتے ہیں۔ اس کی وجہ چیا سیڈ میں موجود وٹامن اے، بی 1، بی 3، ای، ڈی، سلفر، کیلشیم، آئرن، آؤڈین، تانبا، زنک، میگنیشیم، مینگنیج، بہت سے معدنیات کی موجودگی ہے۔ چیا سیڈ سے بننے والا آئل بھی طبی فوائد و افادیت میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔

ماہرینِ غذائیت چیا سیڈ کو ایک بھرپور کھانا قرار دیتے ہیں۔ اس کی وجہ چیا سیڈ میں موجود وٹامن اے، بی 1، بی 3، ای، ڈی، سلفر، کیلشیم، آئرن، آؤڈین، تانبا، زنک، میگنیشیم، مینگنیج، بہت سے معدنیات کی موجودگی ہے۔ چیا سیڈ سے بننے والا آئل بھی طبی فوائد و افادیت میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔

چیا سیڈ آئل کے فوائد
یوں چیا سیڈ آئل کے کئی فوائد ہیں لیکن ہم یہاں آپ کیلئے صحت کے حوالے سے صرف اس کی چند ایک خوبیاں بیان کر رہے ہیں۔

دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے
صحت کے حوالے سے ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چیا سیڈ آئل کا استعمال اچھے کولیسٹرول میں اضافہ اور نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے۔ چیا سیڈ آئل میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ موجود ہے جو دل کی حفاظت کرتا ہے۔

سلم اور سمارٹ بناتا ہے
چیا سیڈ آئل معدے میں کاربوہائیڈریٹ خرابی کی شرح کو کم کرتا ہے اور بلڈ شوگر کو متوازن رکھ کر جسم کو پتلا بناتا ہے۔ اس کے علاوہ چیا سیڈ آئل کھیل کود اور ورزش کے دوران ہونے والی تھکاوٹ کو بھی دور بھگاتا ہے۔

ہڈیوں کی نشوونما میں معاون ہے
چیا سیڈ آئل میں موجود کیلشیم ہڈیوں کی نشوونما میں معاون ہے۔ یہ ایک اینٹی آکسیڈینٹ ہے، اور جسم کو زہریلے مادوں سے پاک اور سیلز کی تجدید کرتا ہے۔ یہ بڑھتی عمر کے اثرات کم کرکے تادیر جوان رکھتا ہے۔

جلد کی حفاظت کرتا ہے
چونکہ چیا سیڈ آئل اینٹی آکسیڈینٹس سے مالا مال ہوتا ہے، اس لئے جلد کی مرمت کے نظام کو تیز کرتا اور نقصان سے روکتا اور قبل از وقت بڑھاپے کے عمل سے بچاتا ہے۔

نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے
چیا سیڈ آئل میں حیرت انگیز طور پر غذائی ریشہ کے اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ فائبر کی بدولت یہ ہاضمہ کو آرام دہ طریقہ سے کام کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ آنتوں میں پری بائیوٹک کردار ادا کر کے صحت مند بیکٹیریا کی افزائش میں مدد کرتا ہے۔

1 2اگلا صفحہ

Leave a Reply

Back to top button