سپیشل رپورٹ

رواں ماہ طویل دورانیے کیلئے چاند کا نظارہ ممکن ہوگا

چاند کا نظارہ کرنے والوں کے لیے خوش خبری، رواں ماہ چاند قمری چکر سست روی سے پورا کرے گا جس کی وجہ سے طویل دورانیے کے لیے چاند کا نظارہ ممکن ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال کا پہلا مکمل چاند پاکستانی وقت کے مطابق آج رات دیکھا جاسکے گا جسے ’وولف مون‘ کا نام دیا گیا ہے۔

آج رات نظر آنے والا یہ چاند قمری چکر کے اگلے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے 8 دن، 5 گھنٹے اور 24 منٹ کا طویل سفر طے کرے گا، جو 2 فروری کو پورا ہوگا۔

عموماً قمری چکر کا یہ دورانیہ 7 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قمری چکر کا انحصار چاند کے بیضوی مدار پر ہے، زمین کے قریب ہونے پر تیز اور دور ہونے پر سست رفتاری سے اپنا سفر مکمل کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button