کاروبار

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں بڑی پیشرفت

کابینہ توانائی کمیٹی نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 80 کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ پاکستان اپنی سرزمین پر 80کلومیٹر کی پائپ لائن بچھائے گا۔

پائپ لائن بچھانےکا آغاز ایرانی سرحد سے گوادر تک کیا جائےگا۔ آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت تعمیراتی کام شروع کیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 80کلومیٹر پائپ لائن ایک سال میں بچھائی جائےگی جس کے لیے 15کروڑ 80 لاکھ ڈالرز لاگت کا تخمینہ ہے۔

منصوبے کیلئے فنڈز جی آئی ڈی سی سے فراہم کیےجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button