تازہ ترینجرم کہانی

ڈارک ویب کے خلاف دنیا بھر میں چھاپے، 150 کارندے گرفتار

چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران لاکھوں یوروز، ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن، منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی یوروپول کی دیگر ممالک کی انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ معلومات کی فراہمی اور تعاون کی مدد سے کی گئی تھیں۔

غیر قانونی اور ممنوعہ اشیاء کی خریداری اور غیر اخلاقی کاموں کے لیے مشہور ڈارک ویب کے خلاف عالمی منظم آپریشن کے دوران 150 کارندوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں کرنسی، منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی عالمی سطح پر قانون نافذ کرنے والی ایجنسی یوروپول نے امریکا، جرمنی، برطانیہ سمیت کئی ممالک میں ڈارک نیٹ کے ذریعے ممنوعہ اشیا فروخت کرنے والے بیوپاریوں کے خلاف ایک منظم اور مؤثر آپریشن کیا۔

’ڈارک ہُن ٹور‘ نامی اس آپریشن میں یوروپول نے 150 سے زائد کارندوں کو حراست میں لیا جن میں سے امریکا میں 65، جرمنی میں 47 اور برطانیہ میں 24 گرفتاریاں ہوئیں۔ یہ افراد غیر قانونی اشیاء کی آن لائن فروخت میں ملوث تھے۔

چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران لاکھوں یوروز، ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن، منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی یوروپول کی دیگر ممالک کی انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ معلومات کی فراہمی اور تعاون کی مدد سے کی گئی تھیں۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ ان کارندوں کے خلاف کارروائی کہاں اور کیسے کی جائے گی۔

Leave a Reply

Back to top button