تازہ ترینسپورٹس

پاک آ‎سٹریلیا دوسرا ٹیسٹ آج سے کراچی میں ہوگا

پنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج سے کراچی میں دوسرے ٹیسٹ کا آغاز کر کے سیریز میں برتری حاصل کرنے کی کوششیں کریں گی۔ میچ صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے پاکستان ٹیم میں افتخار احمد اور نسیم شاہ کی جگہ حسن علی اور فہیم اشرف کی شمولیت کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کہتے ہیں وکٹ اسپنرز کو مدد کرے گی، پلیئنگ الیون کا حتمی فیصلہ وکٹ دیکھ کر کریں گے جبکہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ نیشنل اسٹیڈيم میں ریورس سوئنگ ہوسکتی ہے، ریورس سوئنگ ہوئی تو مچل اسٹارک خطرناک ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ پنڈی میں ڈرا ہوگیا تھا جبکہ تیسرا میچ لاہور میں 21 مارچ سے شروع ہوگا۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button