تازہ ترینسیاسیات

موجودہ سیاست میں الیکشن لڑنے کا قائل نہیں، شاہد خاقان عباسی

 مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاست میں الیکشن لڑنے کا قائل نہیں، یہاں سیاست صرف اس لئے ہے کہ اقتدار میں کیسے آیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ کیس چل رہا تھا بہت سے جج ریٹائرڈ ہو کر چلے گئے اور کیسز وہیں کے وہیں پڑے ہیں، کہتا ہوں کیسز چلائیں پاکستانی عوام کو دکھائیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج تک کوئی نہیں بتاسکا کیسز کی حقیقت کیا ہے، بدقسمتی ہے نیب جیسا ادارہ ملک میں موجود ہے ، نیب کا مقصد سیاست کو توڑنا جوڑنا اور سیاستدانوں کو دباؤ میں رکھنا ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ملک کے اعلیٰ عہدوں پر رہنے والوں کو انصاف نہیں ملتا تو عام آدمی کو کیا ملے گا، موجودہ اور اگلی آنے والی حکومت کو درخواست کرونگا کہ نیب کو بند کردیں۔

مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے میں شرکت نہ کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ ہر اجتماع میں جانا ضروری نہیں ہوتا میں نہیں گیا، میں پارٹی کا سینئر لیڈر نہیں ہوں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کے 10،10سال برباد کردئیے گئے ، ان کیسز کی وجہ سے ان کے کام اور کاروبار رک گئے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کرنیوالے دوسری جماعت کے لوگ ہیں ہم ان میں سے نہیں ، موجودہ سیاست میں الیکشن لڑنے کا قائل نہیں ہوں ، جس سیاست میں عوام کیلئےریلیف میں نہ ہو میں اسکا قائل نہیں ، یہاں سیاست صرف اس لئے ہے کہ اقتدار میں کیسے آیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ جب تک ریفارمز نہیں ہوتے ملک آگے نہیں بڑھے گا اور جب تک لوگ ملکر نہیں بیٹھیں گے ملک کے مفاد میں کچھ نہیں ہوسکتا،میں اس بار کے الیکشن کا ہی قائل نہیں ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button