Uncategorized

ڈی جی آئی ایس آئی کی طالبان قیادت سے ملاقات جامع حکومت کی تشکیل پر تبادلہ خیال

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کابل میں طالبان قیادت سے ملاقات کی ہے جس کے دوران جامع حکومت کی تشکیل، بارڈر صورتحال سمیت سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
افغان میڈیا کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی نے گزشتہ رات گلبدین حکمت یار سے بھی ملاقات کی۔ پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید گزشتہ روز افغانستان کے
دارالحکومت کابل پہنچے تھے، ان کے ساتھ ایک اعلی سطح کا وفد بھی کابل گیا ہے۔ اس موقع پر صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ کو کیا لگتا ہے، افغانستان میں اب کیا ہو گا، اس پر جواب دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید
کا کہنا تھا کہ فکرنہ کریں سب اچھا ہوگا۔

Leave a Reply

Back to top button