پاکستانتازہ ترینسیاسیات

وفاق سے بھی حکومت کا بہت جلد صفایا ہونیوالا ہے، فیاض الحسن چوہان

 تحریکِ انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان ہے  کہا ہے کہ اب وفاق سے بھی حکومت کا بہت جَلد صفایا ہونے والا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے سبطین خان کو سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے پی ٹی آئی کو ہٹانے کی سازش کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا ہے۔ پنجاب کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے ہم نے چھوڑا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے پی ڈی ایم کی عوامی مقبولیت کی غلط فہمی ختم کی، پی ڈی ایم کے سازشی بیانیے کے بعد پی ٹی آئی کی فتوحات تاریخ میں یاد رکھی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button