تازہ ترینخبریںدنیا سے

کابل میں پاکستان، چین اور روس کے خصوصی نمائندؤں کی عبوری افغان وزیراعظم سے ملاقات

نمائندوں کے ساتھ مذاکرات میں نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی، اس دوران افغانستان میں جاری معاشی بحران پر بھی بات چیت کی گئی۔

کابل میں پاکستان، چین اور روس کے خصوصی نمائندوں نے عبوری افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کی ہے۔

کابل کے صدارتی محل میں افغان حکومت نے عبوری وزیراعظم ملا حسن کی قیادت میں روس، چین اور پاکستان کے خصوصی نمائندوں کے ساتھ مذاکرات میں نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی، اس دوران افغانستان میں جاری معاشی بحران پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق خان نے شرکت کی، افغان وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ بھی ملاقات کا حصہ تھے۔

Leave a Reply

Back to top button