تازہ تریندنیا

’’میرے آخری برسوں کو دونوں بھائی مشکل مت بناؤ‘‘

شہزادہ ہیری کی دھماکا خیز کتاب، جو 10؍ جنوری کو منظر عام پر آنے والی ہے، میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد بادشاہ چارلس نے بھائی ولیم اور مجھ سے کہا کہ میرے آخری برسوں کو دونوں بھائی مشکل مت بناؤ۔

اپنی کتاب ’’اسپیئر‘‘ میں ہیری نے لکھا ہے کہ اپریل 2021ء میں شہزادہ فلپ کی تدفین کے موقع پر ان کے والد چارلس میرے اور بھائی ولیم کے درمیان میں کھڑے تھے اور ہمیں مشورہ دیا کہ آخری سالوں کو مشکل نہ بناؤ۔

اس سے قبل بھی ہیری بی بی سی ریڈیو 4؍ کو اپنے والد کے حوالے سے ایک انٹرویو دے چکے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میرے والد جانتے تھے کہ مجھے ماحولیات سے بہت لگاؤ ہے اور ہم اکثر گھنٹوں ماحولیات کے حوالے سے باتیں کیا کرتے تھے۔ میں محبت میں انہیں ’’پا‘‘ کہتا تھا۔ میں نے ان سے اکثر کہتا تھا کہ میں جتنا آج کل آپ کی باتوں پر دھیان دے رہا ہوں، اس سے پہلے کبھی نہیں دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button