تازہ ترینخبریںپاکستان سے

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کو کوئی رعایت نہ دینے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ‘وزیر داخلہ شیخ رشید‘ وزیر مذہبی امور نورالحق قادری‘وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور چیف سیکریٹری پنجاب بھی شریک تھے ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اجلاس ہوا جس میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کو کوئی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا‘اجلاس میں طے پایا کہ کالعدم ٹی ایل پی اپنی پوزیشن چھوڑ کر احتجاج ختم کرے گی تو ہی اس سے مذاکرات کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ‘وزیر داخلہ شیخ رشید‘ وزیر مذہبی امور نورالحق قادری‘وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور چیف سیکریٹری پنجاب بھی شریک تھے ۔

اجلاس میں ملکی سکیورٹی اور قومی سلامتی کا جائزہ لیا گیا‘ شیخ رشید احمد نے ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔اجلاس میں کالعدم جماعت سے متعلق اہم فیصلوں پر مشاورت کی گئی، وزیراعظم کو احتجاج کے نقصانات اور حکمت عملی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ۔

عمران خان کو کالعدم تنظیم سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی، کالعدم تنظیم کے مطالبات اور حکومتی حکمت عملی پر غور کیا گیا، اس کے علاوہ وزیراعظم کو تاجروں کے احتجاج سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان سمیت سیکورٹی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ٹی ایل پی کو کسی قسم کی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا‘ شیخ رشید ٹی ایل پی کو راستہ کلیئر کرنے اور احتجاج ختم کرنے کے لئے کہیں گے ۔

Leave a Reply

Back to top button