سیاسیات

جنرل باجوہ مریم نواز کو وزیر خارجہ بنوانا چاہتے تھے٬ نیا انکشاف

سیاست کے میدان جنگ جنم لینے والی کہانیوں کے مرکزی کرداروں کے آپسی تعلقات٬ ایک دوسرے کے لیئے محبت و نفرت اور سازشوں کے قصے تو اب سب کو ازبر ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور آرمی چیف پاناما کو اس وقت کی حکومت اور وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف استعمال کیا تو پھر اگلے وزیر اعظم عمران خان کو بھی انہوں نے ہی مسند اقتدار فراہم کی اور پھر انہیں اقتدار سے چلتا کیا۔

جنرل باجوہ کے دور کی اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مریم نواز کو بھی سخت نا پسند کرتے تھے۔ لیکن پردوں کے پیچھے جنرل باجوہ ان لیڈران کے ساتھ ایک اور ہی رویہ رکھتے تھے۔

اب معروف صحافی عرفان صدیقی نے ایک اور انکشاف کردیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جنرل باجوہ مریم نواز کو وزیر خارجہ بنانے کے مشورے دیا کرتے تھے۔

اپنے تازہ ترین کالم میں انہوں نے لکھا ہے کہ ماں باپ( کلثوم نواز٬نواز شریف) نے کبھی نہیں چاہا تھا کہ اُن کا کوئی بیٹا یا بیٹی سیاست میں آئے۔ بیگم صاحبہ تو سختی سے چاہتی تھیں کہ نوازشریف سے شروع ہونے والی سیاست، اگلی نسل کو منتقل ہوئے بغیر نوازشریف پر ہی ختم ہوجائے۔ میں نے جب بھی مریم کے سیاست میں آنے کے موضوع پر بات کی، میاں صاحب نے سرد مہری سے ٹال دیا۔

ایک دفعہ کہنے لگے ,’’صدیقی صاحب ! آپ دیکھ ہی رہے ہیں ہماری سیاست کا کیا حال ہوچکا ہے۔ میرا دِل نہیں چاہتا کہ مریم اِس کا حصہ بنے۔‘‘ پروجیکٹ عمران کی ’’معجون مرکب‘‘ کا ’’کشتۂِ فولاد‘‘ بننے سے قبل جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، مریم کی موجودگی میں، اکثر وزیراعظم کو مشورہ دیا کرتے تھے کہ مریم کو وزیرِخارجہ بنادیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button