تازہ تریندنیا

سعودی عرب میں بس کو حادثہ ، 20 عمرہ زائرین جاں بحق

سعودی عرب کے شمالی علاقے عسیر میں مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 20 عمرہ زائرین جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق مسافر بس مکہ مکرمہ جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث پل سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بس میں زیادہ تر غیر ملکی سوار تھے، تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ تاحال جاں بحق افراد اور زخمیوں کی قومیت کا پتا نہیں چل سکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button