تازہ ترینسیاسیات

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا اہم فیصلہ

پی ٹی آئی کراچی سے منتخب ارکان قومی اسمبلی نے آج پارلیمنٹ ہاؤس جانے کا فیصلہ ملتوی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ارکان نے سیاسی مذاکرات کے باعث پارلیمنٹ ہاؤس نہ جانےکا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روزپی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کوپارلیمنٹ ہاؤس کےداخلی گیٹ پرروک لیا تھا۔

کراچی سے رکن اسمبلی فہیم خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وفدکوآج حکومت سےمذاکرات کےلئےپارلیمنٹ ہاؤس بلایا گیا ارکان قومی اسمبلی آج کےبجائے کل پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے۔

خیال رہے حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات طے ہوگئے ہیں ، مذاکرات آج شام چھ بجے سینیٹ میں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے پی ٹی آئی کےوکیل علی ظفر سے رابطہ کیا، پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم میں شاہ محمود قریشی، علی ظفر اور فوادچوہدری شامل ہیں۔

حکمران اتحاد کی جانب سے نام آنا ابھی باقی ہیں تاہم جے یو آئی (ٖف)مذاکرات میں شامل نہیں ہو گی، جے یو آئی نے مذاکرات میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button