پاکستان

ایران کااعلیٰ سطح وفد اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گا

ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد آئندہ ماہ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

سفارتی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایران کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد جن میں وزرا اور دیگر حکام شامل ہوں گے وہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا جس کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اس وی آئی پی ایرانی وفد میں 20 سے 25 ایرانی حکام ،2 سے3 سینئر وزرا ہوں گے اور اس دورے کے لیے دونوں ممالک میں کام جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفد کی ایران پاکستان گیس پائپ لائن پاکستان چیپٹر کے افتتاح میں شرکت متوقع ہے جب کہ اس موقع پر تجارت، توانائی، سیکیورٹی، سرمایہ کاری، دفاع پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا بھی امکان ہے۔

ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ رواں برس ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان بھی متوقع ہے جس میں وہ پاکستان سیاسی اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ ہو سکتا ہے جس سے پاک ایرانی تجارت میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔

دونوں ممالک ایک دوسرے کی مصنوعات و درآمدات کو محصولات و دیگر مد میں رعاتیں دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے سے قبل پاکستان میں بین الوزارتی اجلاس بھی منعقد کیا جائےگا، جس میں وزارت خزانہ، پٹرولیم، تجارت ودیگر وزرا معاہدوں پر آؤٹ لُک وزارت خارجہ کو دیں گے۔

پاکستان اور ایران کے اعلیٰ حکام نے دورے سے متعلق باہمی معاہدوں پر کام شروع کر دیا ہے۔

Thanks ARY News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button