تازہ ترینٹیکنالوجی

سیارہ زہرہ اور مشتری کی نادر ملاقات یکم مارچ کو ہوگی

ستاروں کا مشاہدہ کرنے کے شوقین افراد یکم مارچ کو انتہائی نایاب مشاہدہ کر سکیں گے۔

اسپیس ڈاٹ کام کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں 29 ڈگری کی دوری اختیار کرنے والے سیارے زہرہ اور مشتری یکم مارچ کو غروب آفتاب کے بعد ایک دوسرے سے قریب ترین فاصلے پر ہوں گے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں مذکورہ دونوں سیارے 3 مٹھیوں کے فاصلے سے جدا ہوئے تھے تاہم اب 20 فروری کے بعد سے ان دونوں سیاروں کے درمیان کا فاصلہ دن بہ دن کم ہوتا جا رہا ہے جو کہ 27 فروری تک 2.3 ڈگری رہ جائے گا جبکہ یکم مارچ کو دونوں سیارے 0.52 ڈگری کے فاصلے پر قریب ترین ہونگے۔

تاہم یہ دونوں سیارے تنہا نہیں ہوں گے بلکہ ان کے ساتھ چاند بھی ہوگا۔ اس موقع پر مشتری -2.1 کی شدت اور زہرہ -4.0 کی شدت سے چمکیں گے اور چاند اپنے عروج پر ہوگا۔

ستاروں کا مشاہدہ کرنے والے شوقین غروب آفتاب کے تقریباً ایک گھنٹہ بعد مغرب – جنوبی مغربی افق کی جانب ان ستاروں کی ملاقات کے منظر کا نادر مشاہدہ کرسکیں گے، اس کے ساتھ ہی مومی کریسنٹ چاند بھی موجود ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button