Uncategorized

کرتار پور میں دو دوستوں کی 74 سال بعد ملاقات، خود بھی روئے دوسروں کو بھی رلا دیا

کرتار پور کیلئے کھولی جانے والی راہداری نے تقسیمِ ہند کے وقت بچھڑ جانے والے دوستوں کو 74 سال بعد ملا دیا۔
نارووال کے رہائشی محمد بشیر اور سردار گوپال تقسیم سے پہلے ایک ہی گاؤں میں رہتے اور دونوں میں گہری دوستی تھی۔ اپنے بچپن اور لڑکپن کے دنوں میں بھی دونوں کرتار پور اکثر آیا کرتے تھے۔
بھارت سے 94 سالہ سردار گوپال سنگھ کرتار پور آئے جہاں ان کی ملاقات تقسیم سے پہلے کے اپنے دوست 91 سالہ محمد بشیر سے ہوئی۔ دونوں دوستوں کی 74 برس بعد یہ پہلی ملاقات تھی۔ سنہ 1947 کے بعد ملنے والے دونوں دوست ایک دوسرے کے گلے لگ کر روتے رہے جس نے قریب کھڑے لوگوں کو بھی آبدیدہ کردیا۔

Leave a Reply

Back to top button