خواتینمزیدار پکوان

کرسپی چکن بروسٹ

اجزاء:
مرغی 2 عدد
پانی حسبِ ضرورت
نمک 4 کھانے کے چمچ
بیکنگ پاؤڈر 2کھانے کے چمچ
ہری مرچ کا پیسٹ 3 کھانے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
کوٹنگ کے لیے
میدہ 2 کپ
کارن فلار 189 کپ
نمک 1 کھانے کا چمچ
سفید مرچ 1 کھانے کا چمچ
ترکیب:
ایک پیالے میں پانی لیں، اتنا کہ چکن ڈوب جائے اور اس میں نمک بیکنگ پاؤڈر، ادرک لہسن اور ہری مرچ کا پیسٹ شامل کر لیں۔ مرغی کو اس میں ڈال کر میرینیٹ کرنے کے لئے رکھ دیں 4 سے 5 گھنٹے تک۔ اب مرغی نکا ل لیں اور اس میں سے پانی نکل جانے دیں، یعنی خشک کر لیں۔ میدہ کارن فلار، نمک اور سفید مرچ مکس کر کے اسکی کوٹنگ کریں۔ اب کوکنگ آئل گرم کر کے ڈیپ فراء کر لیں۔ لذیذ اور کرسپی برؤسٹ تیار ہے۔ سرو کیجیے اور انجوائے کیجئے۔

Leave a Reply

Back to top button