خبریںپاکستان سے

کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے

پاکستان وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ بدعنوانی اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا جبکہ پیسہ بنانے والا ایک لندن بھاگ گیا دوسرا کوشش کر رہا ہے۔
ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق لاہور میں ایچی سن کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پیسہ بنانے والا ایک لندن بھاگ گیا ،دوسرا کوشش کر رہا ہے، پیسے بنانے والوں کا برا حال ہوتا ہے، عظیم لوگ پیسے کمانے سے نہیں بلکہ ذمہ داری نبھانے سے بنتے ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان لاہور کے دورے پر پہنچے تو ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے اعجاز شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کرپشن کے ناسور نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، اداروں کو تباہ کیا ہے اور عام آدمی کی زندگی کو متاثر کیا ہے، کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا، کرپشن کے خاتمے اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق و امتیاز کارروائی کو ایک مشن سمجھ کر پورا کیا جائے، حکومت اس ضمن میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔

Leave a Reply

Back to top button