Uncategorized

کسی کو گالی نہیں دی تاہم معذرت کرتا ہوں۔ فواد چودھری الیکشن کمیشن میں پیش

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے معذرت کرلی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خود وکیل ہوں شوکاز نوٹس کے چکر میں نہیں پڑنا چاہتا ۔ میں نے کسی کو گالی نہیں دی تاہم میں معذرت کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ادارے اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف نازیبا الفاظ اورالزامات کیس کی سماعت ہوئی جس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری خود الیکشن کمشن میں پیش ہوئے ۔
اس موقع پر فواد چوہدری نے موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں خودوکیل ہوں ا ور شو کاز نوٹس کے چکر میں نہیں پڑنا چاہتا ، اس پر ممبرز الیکشن کمیشن نے کہا کہ وکیل تو عدالت سے لڑائی نہیں کرتے، عدالت کے اندر لڑائی ہوتی ہے،عدالت کے باہر تو لڑائی نہیں ہوتی۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا ذاتی احترام ہے، میں کابینہ کا ماؤتھ پیس ہوں، اکثر باتیں وہ کرتا ہوں جو میرے الفاظ نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا
وفاقی وزیر کی معذرت پر ممبرز الیکشن کمیشن نے کہا کہ جوآپ کہہ رہے ہیں آپ تحریری طور پرجمع کرادیں۔

Leave a Reply

Back to top button