پاکستان

‘کشمیری عوام نے کشمیر کے سفیر کے حق میں فیصلہ دیا’

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے کشمیر کے سفیر وزیر اعظم عمران خان کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مانے یا نہ مانے وہ آزاد کشمیر میں ہار چکی اور ہم جیت چکے ہیں، کشمیری عوام کی تحریک انصاف سے محبتوں پر ان کا شکر یہ ادا کرتے ہیں، تحریک انصاف کی آزاد کشمیرمیں کامیابی مودی کیلئے ڈراونا خواب ہے۔
چودھری سرور نے کہا کہ انتشار اور فساد پر مبنی سیاست کر نیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں، کوئی شک نہیں پاکستانی عوام آج حکومت کے بیانہ کیساتھ کھڑے ہیں، بھارتی مظالم کے شکار کشمیریوں کی آزادی کا ہم پوری دنیا میں مقدمہ لڑ رہے ہیں، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی کامیابی تاریخ کشمیر کا شاندار سنگ میل ہے، سیاسی مخالفین کو چاہیے وہ انتخابی اصلاحات کیلئے حکومت کیساتھ مل بیٹھے، تحریک انصاف آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی طاقت بن چکی ہے۔

Leave a Reply

Back to top button