تازہ ترینفن اور فنکار

عورت کی جسمانی خوبصورتی کی بجائے اندرونی حسن بیان کیا جائے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے گانوں میں عورت کی صرف ظاہری خوبصورتی کو بیان کیے جانے پر اعتراض کیا ہے۔

 کبریٰ خان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کے ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے خیالات کا اظہار کرنے میں کوئی جھجھک محسوس نہیں کرتے۔

 اداکارہ نے گانوں میں عورت کی تعریف بیان کرنے کے طریقے کار پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ’ہمارے پاس جتنے بھی اچھے اور خوبصورت گانے ہیں وہ اس بارے میں ہیں کہ قاتلانہ آنکھیں، جسم جیسے آجنتا کی مورت، زلفیں اور خوشبو‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ہم نے کبھی عورت کی اندرونی خصوصیات کے بارے میں بات کیوں نہیں کی‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ’جیسے کہ کوئی کتنا مہربان ہےیا کوئی کتنے اچھے دل کا مالک ہےیا پھر کسی کا کردار کتنا متاثر کن ہے‘۔

اس سے قبل اداکارہ نے شادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس طرح کے حالات چل رہے ہیں، اُس حساب سے ارینج میرج ہی بہتر انتخاب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button