تازہ ترینجرم کہانی

پسند کی شادی کرنے والا جوڑا اغوا، خاتون کا مبینہ گینگ ریپ

فیصل آباد میں پولیس کی وردی میں ملبوس ملزمان نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو مبینہ طور پر اغوا کرکے خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔

اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے جوڑے کو 5 ملزمان 13 جنوری کی رات چک گڑھ فتح شاہ میں واقع ایک گھر سے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں ان میں سے 2 افراد نے خاتون کا گینگ ریپ کیا۔

جوڑے کے مطابق جب ملزمان نے انہیں اغوا کیا اس وقت وہ دولہے کے ایک دوست کے گھر مقیم تھے، گینگ ریپ کے بعد ملزمان نے انہیں 14 جنوری کو صبح 5 بجے مشتاق چوک پر چھوڑ دیا۔

ملزمان نے جوڑے سے 2 موبائل فون، ایک سونے کی بالی اور ایک انگوٹھی بھی چھین لی، مقامی پولیس نے 2 نامزد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button