تازہ ترینپاکستان سے

کوئٹہ: زیرتعمیر سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 2 پولیس اہلکارزخمی

دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

کوئٹہ میں سریاب روڈپر زیرتعمیر سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ؛ 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سریاب روڈ پرکیچی بیگ کے قریب سڑک کنارے دھماکہ اس وقت ہوا جب ایگل سکواڈ کے اہلکار معمول کے گشت پرتھے، دھماکے سے ایگل سکواڈ پولیس کے 2 اہلکارزخمی ہوئے جن کوفوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انکی حالت تشویش ناک ہے۔

دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا، بم زیرتعمیر سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Back to top button