تازہ تریندنیا

غزہ میں فلسطینی عسکریت پسندوں نے 5 اسرائیلی فوجی یرغمال بنا لیے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ویڈیو میں پانچ اسرائیلی فوجیوں کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں یرغمال بنائے دکھایا گیا ہے۔ گرفتاراسرائیلی فوجیوں کو فلسطینی مزاحمت کار غزہ کی پٹی میں سڑکوں پر گھوما رہے ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں کو لے جانے والی گاڑی کے گرد شہریوں کا ایک بڑا ھجوم دیکھا جا سکتا ہے۔

ہفتے کی صبح سے ہی غزہ سے راکٹ داغے جانے کے بعد فلسطینی عسکریت پسندوں نے اسرائیلی بستیوں میں دراندازی کی۔

دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے۔

حماس کے میڈیا نے متعدد اسرائیلی فوجیوں کے پکڑے جانے کی تصدیق کی ہے جب کہ تصاویر میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کا کنٹرول دکھایا گیا ہے۔ غزہ کے کچھ پریس ذرائع نے تل ابیب کی پٹی سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کےگرنے کی اطلاع دی ہے۔

بیر سبع میں اسرائیلیوں کو یرغمالی

اسرائیلی اخبار "ہارٹز” نے اطلاع دی ہے کہ مسلح فلسطینیوں نے بیرسبع کے مغرب میں ایک بستی میں ایک گھر میں گھس گئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا۔

اس سے قبل العربیہ اور الحدث کے نامہ نگاروں نے اطلاع دی تھی کہ فلسطینی عسکریت پسندوں نے غزہ کی پٹی کے اطراف میں 4 بستیوں میں گھس کر لوگوں کو یرغمال بنایا اور اسرائیل کے اندر کئی علاقوں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا۔

ٹیلی ویژن فوٹیج میں غزہ سے داغے گئے راکٹوں کی مغربی کنارے میں بیت لحم اور یروشلم کے درمیان واقع علاقے میں اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کے ذریعے ان کو روکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ وسطی اور جنوبی اسرائیل کے ہوائی اڈوں کو میزائل داغے جانے کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔

غزہ کی پٹی سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد یروشلم میں سائرن بجنےکی اطلاعات ہیں۔ جب کہ غزہ کی پٹی کے اطراف میں واقع بستیوں میں سے ایک میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے ملٹری ریزرو فورسز کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز جنگی انتباہ کا اعلان کرتے ہوئے دھمکی دی کہ حماس راکٹ حملوں کے نتائج بھگتے گی۔

بعض میڈیا ذرائع نے غزہ کی پٹی سے دراندازی کرنےوالے فلسطینی عسکریت پسندوں کو دکھایا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا اور ایمبولینس سروس نے غزہ کی پٹی سے راکٹ حملوں کے نتیجے میں ایک خاتون آباد کار کی ہلاکت اور 15 دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

دوسری جانب فلسطینی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ وسطی غزہ میں بریج پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button