تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

کورونا وائرس: مثبت کیسز میں کمی، شرح 4.22 فیصد

کورونا وائرس مثبت کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 4.22 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 348 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2 ہزار 167 کورونا مثبت کیسز سامنے آئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جو 4.22 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث مزید 40 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد27 ہزار246 ہوگئی جب کہ کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 26 ہزار 8 ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Back to top button