پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے، جس میں وہ قوم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے ، جس میں وہ قوم کو ملک کے معاشی اور سیاسی حالات پر اعتماد میں لیں گے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سمیت دیگر معاملات پر بھی بات کریں گے۔

یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا ، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاشی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے مشکل فیصلہ کیا، دعاکریں کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے بغیر آئی ایم ایف سے قرض نہیں مل سکتا ، عوام پرکسی بھی قسم کا بوجھ ڈالنا ہمارے لیےمشکل فیصلہ تھا، 15دن میں55ارب روپےکانقصان برداشت کرچکےہیں، عوام پرکچھ نہ کچھ بوجھ ڈالنانا گزیرہے۔

اس سے قبل قومی اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ بات چیت کے دروازے کھلے ہیں لیکن یہ فیصلہ ایوان کرے گا کہ کب الیکشن کرانا ہے۔

شہباز شریف نے عمران خان کو واضح کیا تمہاری ڈکٹیشن نہیں چلےگی، اگر تمہارا خیال ہے کہ بلیک میل یا ڈکٹیٹ کرلو گے تو اپنے گھر میں کرو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button