تازہ ترینپاکستان سے

کورونا کا زور ٹوٹنے لگا: 24 گھنٹوں میں 1021 نئے مریض، 21 افراد جان سے گئے

کورونا وائرس سے 21 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 173 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 60 ہزار 669 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 36 ہزار 720، سندھ میں 4 لاکھ 63 ہزار 703، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار 194، بلوچستان میں 33 ہزار 92، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 359، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 241 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 360 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 99 لاکھ 97 ہزار 75 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 578 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 91 ہزار 425 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 257 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 21 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 173 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 800، سندھ میں 7 ہزار 505، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 657، اسلام آباد میں 935، بلوچستان میں 350، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Leave a Reply

Back to top button