پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں چینی شہریوں پر حملوں کی مختصر تاریخ

کراچی یونیورسٹی دھماکے سے قبل بھی پاکستان میں چینی شہریوں پر کئی حملے کئے جاچکے ہیں، جن میں 20 سے زائد چینی باشندے ہلاک ہوچکے ہیں، مختلف کالعدم تنظیموں نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔

چینی باشندوں پر سب سے پہلا خودکش حملہ 3 مارچ 2004ء کو گوادر میں کیا گیا، جس میں تین انجینئرز ہلاک ہوئے۔

پشاور میں 8 جولائی 2007ء کو ایک دھماکے میں تین چینی ورکرز ہلاک ہوئے۔

کوئٹہ میں دو چینی باشندوں کو مئی 2017ء کو اغواء کے بعد قتل کیا گیا۔

ڈی ایچ اے کراچی میں 5 فروری 2018ء کو چینی شہریوں پر حملہ کیا گیا جس میں ایک باشندہ ہلاک ہوگیا۔

بلوچستان کے ضلع دالبندین میں 11 اگست 2018ء میں خودکش دھماکے میں تین چینی باشندے زخمی ہوئے۔

کراچی میں ہی 23 نومبر 2018ء کو چینی قونصل خانے پر حملے میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔

گوادر کے پی سی ہوٹل پر 12 مئی 2019ء کو حملہ کیا گیا جس میں 5 افراد مارے گئے۔

خیبرپختونخوا میں زیر تعمیر داسو ڈیم پر 14 جولائی 2021ء 10 چینی ورکرز کو قتل کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button