تازہ ترینفن اور فنکار

ہالی ووڈ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کے خلاف لکھاریوں، اداکاروں کا احتجاج، دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری کا مستقبل کیا؟

ہالی وڈ کے ہزاروں اداکاروں کی یونین کی جانب سے اسٹریمنگ جائنٹ کے ساتھ مذاکرات کیلئے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ہڑتال کا اعلان کردیا گیا۔

دی اسکرین ایکٹر گلڈ کی جانب سے بڑے اسٹوڈیوز کے ساتھ مذاکرات کے ایک اور دور پر رضامندی کے باوجود اداکاروں کی یونین کے ساتھ مذاکرات ادائیگیوں اور آرٹیفییشل انٹیلی جنس کے استعمال کے معاملے پر کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔مذاکرات کی ناکامی کے بعد ہالی وڈ فلم اور ٹی وی کے اداکاروں نے آج سے رائٹرز کی ہڑتال کا حصہ بننے کا اعلان کردیا ہے۔ ہڑتال کے باعث نہ صرف ہالی وڈ پروڈکشنز متاثر ہوں گی بلکہ انڈسٹری کو مالی نقصان بھی ہوگا۔

اداکاروں اور مصنفین کوٹی وی اور فلم میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کےاستعمال پر تحفظات ہیں اور وہ تنخواہوں میں بہتری کا مطالبہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہالی وڈ میں اسکرین رائٹرز 11 ہفتے سے ادائیگیوں کے معاملے اور دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے ہڑتال پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button