تازہ ترینخبریںصحتپاکستان سے

کورونا کی چوتھی لہر میں مسلسل کمی، 24 گھنٹے کے دوران 706 نئے مریض

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 6 لاکھ 60 ہزار 167 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 486 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 19 ہزار 174 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 408 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 414 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار 27 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 706 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار 653، سندھ میں 4 لاکھ 68 ہزار 776، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 723، بلوچستان میں 33 ہزار 220، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 387، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 813 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 455 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 6 لاکھ 60 ہزار 167 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 486 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 19 ہزار 174 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 408 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 414 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 904، سندھ میں 7 ہزار 557، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 733، اسلام آباد میں 938، بلوچستان میں 356، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Leave a Reply

Back to top button