Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
Uncategorized

کورونا کے وار جاری، 24 گھنٹےمیں 86 افراد زندگی سے محروم

اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس نے مزید 86 افراد کو زندگی سے محروم کر دیا.نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 49 ہزار 506 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3884 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,075,504 ہوگئی ہے جن میں سے 967,073 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 86 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 24 ہزار 004 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 7.84 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!