تازہ تریندنیاویڈیوز

’پہلے میرے والدین کو بچاؤ‘ ملبے میں دبی فلسطینی بچی کی ویڈیو

غزہ کے بہادر نوجوانوں کے ساتھ مائیں، بہنیں اور بچے بھی شیر کا دل رکھتے ہیں۔

موت کو انتہائی قریب سے دیکھنے والے یہ عظیم سپوت اپنے پیاروں کا حوصلہ بڑھاتے نظر آتے ہیں تو کم عمر بچوں کے زبانوں پر بھی کلمہ شہادت جاری رہتا ہے۔

غزہ میں ایک پانچ منزلہ عمارت کے ملبے تلے پھنسی 13 سالہ الما نامی لڑکی نے امدادی کارکنوں سے درخواست کی کہ وہ پہلے اپنے رشتہ داروں کو نکالنے میں مدد کریں۔

سوشل میڈیا میں وائرل ہونے والی ویڈیو میں ریسکیو ورکرز اور بچی میں ہونے والا مکالمہ سنا جاسکتا ہے۔

امدادی کارکنوں نے جب بچی کو ملبے میں زندہ پایا تو اس نے اپنی جان بچانے کی بجائے اپنے اہل خانہ کی مدد کرنے کا کہا۔

بچی نے کہا کہ پہلے میرے پیاروں کو بچاؤ جو اس عمارت کے ملبے میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button