بین الاقوامیپاکستان

کومت نے موبائل فون پر لمبی بات کرنے والے صارفین پرنیا بوجھ ڈال دیا

ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبی موبائل صنعت پر ٹیکس کا ایک نیا بوجھ،یکم جولائی سے پانچ منٹ کی کال پر 75 پیسے کا نیا ٹیکس لگے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ کی جانب سے جو بجٹ منظور کیا گیا یکم جولائی سے اس پر عمل درآمد ہو گا۔

موبائل فون کی پانچ منٹ کی کال پر 75 پیسے کا نیا ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ٹیلی فون سیکٹر کے مطابق اس وقت موبائل فون کی فی منٹ کال پر اوسط 33 پیسے وصول کیے جاتے ہیں ،جبکہ فون کال پر ٹیکسز کال ریٹ کے77 فیصد تک ہو جائیں گے۔ایک روپیہ65پیسہ کی کال پر اب صارف کویکم جولائی سےایک روپیہ 27پیسہ ٹیکس دینا ہوگاجوکہ یکم جولائی سے لاگو ہو جائے گا۔

اس حوالے سے ٹیلی فون سیکٹر کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف صارفین کی تعدادکم ہو جائے گی بلکہ ان کی آمدنی بھی کم ہونے کا خدشہ ہے۔

Leave a Reply

Back to top button