Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
تازہ ترینخبریںصحت

کونسی ویکسین کے بوسٹر شاٹس اومی کرون کیخلاف زیادہ مؤثر

خیال رہے کہ امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کورونا ویکسین کی ایک بوسٹرخوراک نئے ویرینٹ اومی کرون کے خلاف ایک مؤثر دفاع ہے۔

عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے بوسٹرشاٹس کورونا کی نئی قسم اومی کرون کیخلاف 71 سے 75 فیصد تحفظ دیتے ہیں۔

برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کی تحقیق کے مطابق ایسٹرازینیکا ویکسین کے بعد فائزر بوسٹر شاٹ اومی کرون ویرینٹ کیخلاف 71.4 فیصد مؤثر رہا۔

تحقیق میں یہ بھی کہا گیا کہ فائزر ویکسی نیشن کے بعد فائزر بوسٹر شاٹ اومی کرون ویرینٹ کیخلاف 75.5 فیصد مؤثر رہا۔

برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کی تحقیق میں کہا گیا کہ ناکافی ڈیٹا کے سبب موڈرنا ویکسین کی اومی کرون کیخلاف مؤثریت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔

خیال رہے کہ امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کورونا ویکسین کی ایک بوسٹرخوراک نئے ویرینٹ اومی کرون کے خلاف ایک مؤثر دفاع ہے۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!