تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

کون سے موبائل فون صارفین واٹس ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے؟

پرانے اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بری خبر یہ ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں وہ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ کو استعمال کرنے سے محروم ہوجائیں گے۔

2 ارب سے زیادہ ماہانہ صارفین کے ساتھ واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ سروس ہے اور لگ بھگ ہر اسمارٹ فون صارف اسے استعمال کرتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اینڈرائیڈ کے بہت پرانے اور متروک ورژن پر کام کرنے والے فونز پر بھی اس سروس کو استعمال کیا جاتا ہے۔

مگر اب یہ پرانے فونز استعمال کرنے والے صارفین نومبر سے فیس بک کی زیرملکیت ایپ کی سپورٹ سے محروم ہوجائیں گے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کے مطابق یکم نومبر سے واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ 4.1 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے فونز کی ضرورت ہوگی۔

یعنی نومبر 2021 کے آغاز سے اینڈرائیڈ آئسکریم سینڈوچ یا 4.0 پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

واٹس ایپ کے آفیشل سپورٹ پیج میں بھی بتایا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ 4.1 یا اس کے بعد والے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز واٹس ایپ کے لیے درکار ہوں گے۔

یعنی 2013 میں متعارف کرائے جانے والے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ کو استعمال کیا جاسکے گا مگر اس سے پرانے فونز میں یکم نومبر کے بعد ایسا ممکن نہیں ہوگا۔

ان فونز میں ایل جی اوپٹیمس، ایل ، سام سنگ گلیکسی ایس 2، گلیکسی کور، زی ٹی ای گرینڈ ایس فلیکس اور دیگر فونز شامل ہیں۔

کمپنی کے مطابق اگر آپ کے پاس پرانے فونز ہیں تو یکم نومبر تک اینڈرائیڈ 4.1 پر کام کرنے والی ڈیوائسز پر منتقل ہوجائیں یا اس سے قبل اپنی چیٹ ہسٹری محفوظ کرلیں۔

Leave a Reply

Back to top button