خبریں

کویتی وزیراعظم نے کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا

ویب ڈیسک: کویت کے وزیراعظم جابر المبارک الصباح اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہو گئے. انہوں‌ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کو اپنی حکومت کا استعفیٰ پیش کیا ہے۔
جابر المبارک الصباح نے اپنی حکومت کی طرف سے استعفیٰ کویت کے ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے کے بعد دیا ہے۔
ادھر کویت کی پارلیمنٹ کے سپیکر نے کہا ہے کہ امیر کویت پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
کویتی امیر کے ترجمان نے استعفے موصول ہونے کی تصدیق بھی کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر شیخ صباح الاحمد نے استعفے منظور کرلیے تو قانون کے مطابق کابینہ تحلیل ہوجائے گی جس کے بعد امیر نئی کابینہ کی تشکیل کا اعلان کریں گے جس کے بعد آئندہ سال ملک بھر میں قبل از وقت انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ خالد الجراح الصباح کویت کے شاہی خاندان کے فرد اور سینئر رکن پارلیمنٹ ہیں۔
قانون کے مطابق اگر کویت میں کسی بھی حکومتی رکن کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جاتی ہے تو وزیر اعظم سمیت کابینہ کو اپنے عہدے سے فوری مستعفیٰ ہونا ہوتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رکن پارلیمنٹ نے وزیر داخلہ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، خالد الجراح نے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزام کی تردید کر کے عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دیا تھا۔

Leave a Reply

Back to top button