جرم کہانی

کویت جانے والے شخص نے ایئرپورٹ سے پلٹ کر بیوی، بیٹی کو قتل کر دیا

پنجاب کے ضلع میں کویت جانے والے شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور 13 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع گوجرانوالہ کے رحیم پورہ میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور 13 سالہ بیٹی کو قتل کردیا، ملزم بلال نے پہلے بیوی اور بیٹی کو کلہاڑی کے وار سے زخمی کیا اور بعد میں فائرنگ کی۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم کو اہل علاقہ نے پکڑنے کی کوشش لیکن فرار ہوگیا، ملزم بلال کو اس کے بھائی رات کویت جانے کے لیے ایئرپورٹ چھوڑ کر آئے تھے لیکن ملزم کویت جانےکی بجائےگھر واپس آگیا، بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا۔

گوجرانوالہ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، ملزم کی تلاش جاری ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button