Uncategorized

کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام حکیم الامت کا یومِ ولادت

IMG_198136359052445 id02 id 01 id 03 id 04 id 05 id 07 id 08 id 09 id 11 id 12 id 13 IMG_197854143822811 IMG_197989958289452صحرانامہ۔۔۔
عبدالشکورابی حسن بیورو چیف کویت سٹی۔۔۔
کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن (کے پی ایف اے) نے حکیم الامت شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے 137 ویں یومِ پیدائش کے سلسلہ میں ایک یادگار تقریب کا اہتمام کیا۔ میزبانی کے فرائض کے پی ایف اے کی ایجوکیشنل اسسٹنٹس کمیٹی نے بخوبی انجام دیئے۔ کویت میں پاکستان کے سابق سفیر کرامت اﷲ خاں غوری نے تقریب کی صدارت کی، موجودہ سفیر پاکستان محمد اسلم خان، سفارتخانہ کے افسران اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ کارروائی کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد شبیر ممبر اویپک کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ استقبالیہ کلمات ثاقب آفتاب سیکرٹری جنرل کے پی ایف اے نے ادا کئے۔ نظامت کے فرائض پروفیسر مرزا عبدالقدوس نے بخیر و خوبی انجام دیئے۔ کلامِ اقبال، طارق اقبال اور سینئر گلوکار امجد احمد نے پیش کیا۔ معروف شعراء خالد سجاد، کاشف کمال، بدر سیماب اور صفدر علی صفدر نے مصور پاکستان کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر کے پی ایف اے رانا اعجاز حسین سہیل ایڈووکیٹ، انجینئر فخر عالم صدیقی، کرامت اﷲ خاں غوری، سفیر پاکستان محمد اسلم خاں نے شاعر مشرق علامہ اقبال کی باکمال شخصیت اور شاعری پر اظہار خیال کیا۔ رانا اعجاز حسین نے تجویز پیش کی کہ کویت یونیورسٹی میں اقبال چیئر قائم کی جائے۔ کرامت اﷲ غوری نے کہا کہ وہ رانا اعجاز کی تجویز سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ کوئی آسان کام نہیں، دنیا کے کچھ ممالک مثلاً مصر، ترکی ، جرمنی وغیرہ میں اقبال چیئرز موجود ہیں۔ سفیر پاکستان نے بھی رانا اعجاز کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح امریکہ کے شہر شکاگو میں بھی اقبال چیئر موجود ہے۔ جس کے قیام میں ان کا بھی کچھ نہ کچھ حصہ تھا، تجویز کو عملی جامہ پہنانے کے لئے وہ بھرپور تعاون کریں گے۔ کرامت اﷲ خان غوری اور محمد اسلم خان نے علامہ اقبالؒ کی شخصیت اور شاعری کے بارے میں سیر حاصل گفتگو کی۔ رانا اعجاز نے اپنے خطاب کے دوران ایک ٹی وی اینکر کے علامہ اقبال کی شخصیت کے خلاف ریمارکس پر شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ غیرملکی امداد سے پلنے والے اس اینکر کا نام بھی نہیں لینا چاہتے جس نے علامہ اقبالؒ ؒ کو حکیم الامت تک کہنے سے انکار کر دیا۔ رانا اعجاز نے تو اینکر کا نام نہیں لیا تاہم ہال ’’حسن نثار شیم، شیم شیم حسن نثار‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ کے پی ایف اے کی ایجوکیشنل اسسٹنٹس کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اﷲ شریف نے شرکاء کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو کے پی ایف اے کی طرف سے شیلڈز دی گئیں۔ انٹرنیشنل سکول و کالج خیطان کو ونر اور پاکستان سکول و کالج سالمیہ کو رنر اپ ٹرافی دی گئی۔ یہ اعزاز وفاقی تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں طلباء کی شاندار کارکردگی پر دیئے گئے۔ پرنسپل دارالقرآن کریم حافظ نصیر الدین احمد کی دعا کے ساتھ تقریب اختتام کو پہنچی۔

Leave a Reply

Back to top button