پاکستانتازہ ترین

سابق صدرپاکستان رفیق تارڑ انتقال کرگئے

سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔

رفیق تارڑکی عمر 92 برس تھی۔ ان کی پیدائش منڈی بہاؤالدین میں ہوئی تھی۔ انھوں نے 1951 میں پنجاب لاء کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ یکم جنوری 1998 سے 20 جون 2001 تک  پاکستان کے 9ویں صدرمملکت رہے۔ سابق صدر پاکستان کی نمازجنازہُ آج شام پونے 5 بجے جامع اشرفیہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔

رفیق تارڑ 17 جنوری 1991 سے  یکم نومبر 1994 تک سپریم کورٹ کے جج بھی رہے۔

رفیق تارڑ 6مارچ 1989 سے 31 اکتوبر 1991 تک لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے۔

انھوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ ان کی بہو سائرہ افضل تارڑ ن لیگ کے اہم رہنما ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں  قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئےکہا کہ سابق صدر مملکت، ہمارے شفیق اور مہربان بزرگ، زیرک قانون دان، انصاف پسند جج اور نہایت اچھے انسان تھے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے لئے وہ ایک قابل احترام بزرگ کا درجہ رکھتے تھے جنہوں نے ہر مرحلے پر نہ صرف ہماری مخلصانہ رہنمائی فرمائی بلکہ اپنی دانش مندی، فہم وفراست اور بردباری سے معاملہ فہمی میں بھی ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا،ان کی وفات ایک ذاتی صدمہ ہے۔

سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کی جامعہ اشرفیہ میں نمازے جنازہ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ کے مولانا فضل رحیم نے پڑھائی۔

اس موقعہ پر اہل خانہ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم نے شرکت کی جن میں چئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین، رانا شمیم, مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری سالک حسین۔ علی پرویز ملک، سیف الملوک کھوکھر، رانا مبشر اقبال حاجی امداد حسین غزالی سلیم بٹ، پیر اشرف رسول ۔ میاں عبدالروف چودھری شہبازاحمد, شیخ علاوالدین ملک صہیب، بلال فاروق تارڑ، احمد علی اولکھ۔ بلال اکبر خان، منشا اللہ بٹ، سمیع اللہ خاں۔ چودھری یاسین سوہل، میاں عبدالروف، میاں عمران جاوید کی سمیت دیگر شامل تھے۔

مرحوم کو انکے آبائی علاقے حافظ آباد میں سپرد خاک کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button